Amritsari Machli Tips in Urdu - Amritsari Machli Totkay - Tip No. 6472

Urdu Totkay Amritsari Machli امرتسری مچھلی (Tip No. 6472) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Amritsari Machli Recipe In Urdu

امرتسری مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6472

رہو یا سرمئی مچھلی کو دھوئے بغیر سفید سرکہ لگا کر پانچ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
اب اسے دھو کر چھلنی میں رکھیں، تاکہ پانی نکل جائے۔
پھر مچھلی میں تھوڑا نمک اور لیموں کا رس لگا دیں۔
اس کے بعد توا گرم کرکے ذرا سی چکنائی لگائیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو توے پر رکھ کر اُن کا پانی خشک کر لیں۔
اب پیاز،ادرک ،لہسن کے جوئے،لال مرچ ،زیرہ اور نمک ملا کر مچھلی میں لگا کر پانچ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
پھر فرائینگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں مصالحہ لگی مچھلی شیلو فرائی کرلیں۔
اس کے بعد ایک کڑاہی میں ٹماٹر،گرم مصالحہ ،ہلدی اور تیل ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔
پھر گڑ شامل کریں،جب گڑ پگھل جائے تو اس میں تلی مچھلی پھیلا کر ڈال دیں۔
آخر میں اوپر کچلی ہری مرچ ڈال کر پانچ منٹ دم پر رکھ دیں۔مزے دار امرتسری مچھلی گرم گرم نان اور سادے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Machli Ke Pakwan