Achar Gobhi Tips in Urdu - Achar Gobhi Totkay - Tip No. 1240

Urdu Totkay Achar Gobhi اچار گوبھی (Tip No. 1240) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pickle in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Achar Gobhi Recipe In Urdu

اچار گوبھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1240

اشیاء:
گوبھی کا پھول ایک عدد(تازہ او رسفید)
سرکہ ایک عددبوتل
سیاہ مرچ پچیس گرام
نمک ایک تولہ
ترکیب:
مرچیں اور مصالحہ جات کو ایک پوٹلی میں باندھ کر سرکہ میں بیس منٹ تک خوب اچھی طرح سے پکنے دیں اور اس کے بعد اسے باہر نکال لیں۔ پھر ایک برتن میں نمک ڈال کر پانی میں اچھی طرح سے جوش دیں اور گوبھی کے ٹکڑے کر کے اس میں ڈال دئیے جائیں۔ پانچ منٹ تک جوش دینے کے بعد پانی پھینک دیا جائے اور جب ٹھنڈا ہو جائے تو گوبھی کو مرتبان میں سیاہ مرچ مصالحہ سمیت ڈال دیں ۔ اس کے بعد تیار شدہ سرکہ بھی ڈال دیا جائے۔ا چھی طرح سے ڈھکن سے منہ بند کر دیا جائے۔ تین چار ہفتے تک اچار مکمل طور پر تیار ہو جائے گا۔ نہایت ہی عمدہ اور لذیذ ترین اچار تیار ہو گا۔

More From Pickle