Gobi Aur Aloo Tips in Urdu - Gobi Aur Aloo Totkay - Tip No. 3422

Urdu Totkay Gobi Aur Aloo گوبھی اور آلو (Tip No. 3422) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gobi Aur Aloo Recipe In Urdu

گوبھی اور آلو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3422

اشیاء:
آلو آدھا کلو
آئل حسب ضرورت
لہسن دس گرام
پسی ہوئی سرخ مرچیں حسب ضرورت
گرم مصالحہ (پسا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ
ہرا دھنیا 10گرام
گوبھی آدھا کلو
پیاز 100گرام
ادرک بیس گرام
نمک حسب ذائقہ
سوکھا دھنیا ایک چمچہ
ہلدی ایک چٹکی
ترکیب:
لہسن ، پیازاور ادرک چھیل کر باریک ٹکڑے کر لیں۔ آلوؤں کو پانی سے دھو کر صاف کر یں۔ اس کے بعد ایک برتن میں تیل ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ اس میں معمولی سا نمک ڈال کر آلو ڈال دیں اور بادامی ہونے پر باہر نکال لیں۔ پھر آئل والے برتن میں پیاز ڈال کر سرخ کر یں اور اس میں ہلدی، نمک، پسی ہوئی سرخ مرچیں، لہسن اور سوکھا دھنیا ڈال کر مصالحہ بھونیں۔ ہلکا ساپانی کا چھینٹا لگائیں اور کفیگر کے ساتھ ہلا کر اس میں کتری ہوئی گوبھی اور ادرک ڈال کر بھونیں۔ آنچ درمیانی رکھیں۔
پانچ منٹ کے بعد آلو ڈال کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا لگائیں اور کفیگر کے ساتھ تمام اجزاء کو مکس کر کے اوپر ڈھکن دے دیں۔ آنچ ہلکی رکھیں اور دس منٹ کے بعد اس میں ہرا دھنیا کاٹ کر اور پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک کر آگ سے نیچے اتار کر گرم گرم کھانے کے لئے پیش کر یں۔ کافی مصالحہ دار سالن ہوگا۔

More From Potato