Gulab Jamun Tips in Urdu - Gulab Jamun Totkay - Tip No. 6658

Urdu Totkay Gulab Jamun گلاب جامن (Tip No. 6658) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Milk Powder Gulab Jamun in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gulab Jamun Recipe In Urdu

گلاب جامن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6658

ڈبل روٹی کے سلائس کا درمیانی حصہ نکال کر چورا کر لیں اور چاپر میں ڈال کر اس میں بیکنگ پاؤڈر شامل کرکے ایک سے دو منٹ چاپر چلا لیں۔
پھر اس میں خشک دودھ اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر تین سے چار منٹ چلائیں،درمیان میں انڈا بھی شامل کر دیں۔
چاپر سے نکا ل کر ہتھیلیوں کی مدد سے گوندھیں اور ضرورت محسوس ہونے پر ایک کھانے کا چمچ ٹھنڈا پانی شامل کر دیں۔
چینی میں ایک پیالی پانی ملا کر اچھی طرح گھول لیں اور درمیانی آنچ پر شیرہ بنانے رکھ دیں۔
پھیلی ہوئی کڑاہی میں کوکنگ آئل کو ہلکا سا گرم کریں اور تیار کیے ہوئے مکسچر سے گلاب جامن بنا کر اس میں فرائی کرنے ڈالیں۔
ایک دو منٹ ہلکی آنچ پر فرائی ہونے پر احتیاط سے گھی میں چمچ چلائیں(گلاب جامن پر نہ لگے)،اور سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
شیرہ گاڑھا ہونے پر آجائے تو اس میں فرائی کیے ہوئے گلاب جامن شامل کر دیں،ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Milk Powder Gulab Jamun