Gulab Jamun(Sanghara) Tips in Urdu - Gulab Jamun(Sanghara) Totkay - Tip No. 2666

Urdu Totkay Gulab Jamun(Sanghara) گلاب جامن (سنگھاڑا ) (Tip No. 2666) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Milk Powder Gulab Jamun in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gulab Jamun(Sanghara) Recipe In Urdu

گلاب جامن (سنگھاڑا ) کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2666

اشیاء:
کھویا 250گرام
سنگھاڑے کا آٹا 50گرام
چینی 750گرام
بیکنگ پاؤڈر چائے والا آدھا چمچہ
گھی حسب ضرورت
چاندی کے ورق حسب ضرورت
ترکیب:
کھوئے میں سنگھاڑے کا آٹا مل کر اتنا گوندھیے کہ دونوں یک جان ہو جائیں۔ پھر بیکنگ پاؤڈر ملا دیجئے اور اچھی طرح گوندھنے کے بعد انہیں آدھے گھنٹے کے لئے اسی طرح پڑا رہنے دیجئے۔ایک دیگچی میں چینی اور پانی ڈال کر چولہے پر چڑھائیے اور چینی کی ذرا گاڑھی چاشنی تیار کر کے رکھ لیجئے۔ کھوئے والے آمیزے کی حسب مرضی گول گول یا بازار جیسی گلاب جامن بنائیے اور انہیں گھی میں سرخ کر کے تیار شدہ چاشنی میں ڈالتے جائیے۔ گلاب جامنوں کو ایک گھنٹہ تک چاشنی میں پڑی رہنے دیجئے۔ جب پھول جائیں تو احتیاط کے ساتھ نکال کر ڈش میں رکھیے اور چاندی کے ورق لگا کر پیش کیجئے۔

More From Milk Powder Gulab Jamun