Gulab Jamun Special Tips in Urdu - Gulab Jamun Special Totkay - Tip No. 2667

Urdu Totkay Gulab Jamun Special گلاب جامن سپیشل (Tip No. 2667) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Milk Powder Gulab Jamun in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gulab Jamun Special Recipe In Urdu

گلاب جامن سپیشل کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2667

اشیاء:
کھویا 250گرام
چینی 750گرام
گھی 250ملی لیٹر
بیکنگ پاؤڈر / میٹھا سوڈا چائے والا آدھا چمچہ
الائچی سبز 12عدد
پنیر 100گرام
ترکیب:
میدے ،کھوئے اور پنیر تینوں کو ہاتھوں سے مسل کر یک جان کر لیجئے۔ تینوں چیزیں مل جائیں تو الائچی کے دانے پیس کر ملا دیجئے۔ بیکنگ پاؤڈر یا میٹھا سوڈا بھی ملا دیجئے اور اچھی طرح گوندھ کر تقریباً آدھا گھنٹہ اسی طرح پڑا رہنے دیجئے۔ ایک دیگچی میں چینی اور پانی ڈال کر ایک تار کی چاشنی پکا کر رکھ لیجئے۔ میدے ، پنیراور کھوئے کے گندھے ہوئے آمیزے کی اپنی مرضی کے مطابق گول گول یا لمبوتری گولیاں بنا کر ان کو گھی میں تل کر سرخ کر لیجئے اور سرخ ہونے پر ان کو چینی والی چاشنی میں ڈالتے جائیے۔ گلاب جامن اس چاشنی میں پورے طور پر ڈوب جانے چاہئیں۔ آدھے گھنٹے بعد ٹھنڈے ہونے پر چاندی کے ورق لگا کر تناول فرمائیے۔

More From Milk Powder Gulab Jamun