Kaddu Ka Halwa 3 Tips in Urdu - Kaddu Ka Halwa 3 Totkay - Tip No. 2723

Urdu Totkay Kaddu Ka Halwa 3 کدو کا حلوہ (Tip No. 2723) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kaddu Ka Halwa 3 Recipe In Urdu

کدو کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2723

اشیاء:
حلوہ کدو کلو
گھی 100ملی لیٹر
چینی 250گرام
بادام گری 50گرام
پستہ 15گرام
چاندی کے ورق حسب پسند
ترکیب:
حلوہ کدو کو چھیل کر بیج نکال دیجئے اور گودے کے باریک باریک ٹکڑے کاٹ لیجئے۔ ایک دیگچی میں حلوہ کدو کے ٹکڑے اور تھوڑا سا پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر حلوہ کدو کو گلنے دیجئے۔ جب حلوہ کدو گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو گھوٹنے سے حلوہ کدو کو خوب گھوٹ کر نیچے اتار کر رکھ لیجئے۔ اب دوسری دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور پکا ہوا حلوہ کدو اس میں ڈال کر بھونئے کفیگر برابر چلاتے رہیے ورنہ حلوہ کدو نیچے لگ جائے گا۔ حلوہ کدو کا رنگ بھن کر سنہری ہو جائے تو چینی ڈال دیجئے اور کفیگر چلاتے رہیے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے تو بادام کی گریاں چھیل کر اور پستہ ثابت یا کاٹ کر ڈال دیجئے اور بھونئے۔ جب حلوہ کدو گھی چھوڑنے لگے تو نیچے اتار لیجئے اور ٹھنڈا ہونے پر چاندی کے ورق لگا کر تناول فرمائیے۔ گرم گرم بھی کھایا جا سکتا ہے۔

More From Baingan Tinda And Kaddu