Kaddu Ka Halwa 4 Tips in Urdu - Kaddu Ka Halwa 4 Totkay - Tip No. 2724

Urdu Totkay Kaddu Ka Halwa 4 کدو کا حلوہ (Tip No. 2724) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kaddu Ka Halwa 4 Recipe In Urdu

کدو کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2724

اشیاء:
حلوہ کدو 500گرام
دودھ 500ملی لیٹر
چینی 500گرام
ناریل کا کدوکش 250گرام
گھی 250ملی لیٹر
بادام کی گری 50گرام
اخروٹ کی گری 25گرام
پستہ 20گرام
کشمش ایک چمچی
دار چینی آدھا انچ کا ٹکڑا
جاوتری پسی ہوئی آدھی چٹکی
لونگیں دو عدد
سبزالائچی چھ عدد
بالائی 250گرام
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
کدو کو دھو کر چھیل لیجئے۔ بیج نکال کر کدوکش کر لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں دودھ ابلنے کو رکھ دیجئے اور ساتھ ہی کدو کے لچھے ڈال دیجئے ۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے ۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ کدو کا پانی خشک ہو جائے اور دودھ گاڑھا ہو جائے تو بالائی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ خشک ہونے لگے تو چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ دانہ مرجائے۔ چینی کا پانی خشک ہو نے لگے اور شیرہ گاڑھا ہو جائے تو دارچینی، لونگیں، سبز الائچی، بادام، اخروٹ، پستہ، جاوتری اور گھی ڈال دیجئے اور بھونئے۔ بھننے کی خوشبو آنے لگے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر چند منٹ کے لئے دم پر رکھ کر اتار لیجئے۔

More From Baingan Tinda And Kaddu