Hara Masala Dahi Bhalle Tips in Urdu - Hara Masala Dahi Bhalle Totkay - Tip No. 7124

Urdu Totkay Hara Masala Dahi Bhalle ہرا مصالحہ دہی بھلے (Tip No. 7124) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Dahi Vada And Dahi Bhalle in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hara Masala Dahi Bhalle Recipe In Urdu

ہرا مصالحہ دہی بھلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7124

بھگو کر رکھی ہوئی دالوں کو پیستے ہوئے اس میں پیاز،ایک انچ کا ادرک کا ٹکڑا،دو سے تین ہری مرچیں اور پودینہ شامل کر دیں۔
پیس کر اچھی طرح پھینٹیں اور کوکنگ آئل میں گول چمچ کی مدد سے ڈالتے ہوئے سنہری فرائی کر لیں۔
نمک ملے نیم گرم پانی میں ڈالتے جائیں۔
دہی کو پھینٹ لیں اور ڈیڑھ پیالی پانی میں چینی،نمک اور کارن فلار ڈال کر ملائیں اور دہی میں پسی ہوئی ہری مرچوں اور ہرے دھنیے کے ساتھ شامل کر دیں۔
ٹھنڈی ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
دہی بھلوں کو نرم ہونے پر ہلکا سا دبا کر پانی سے نکالیں دہی میں ڈال دیں۔
چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں زیرہ،لال مرچیں اور باریک کٹا ہوا ادرک لہسن ڈال کر سنہرا فرائی کریں اور آخر میں کڑی پتے ڈالتے ہوئے دہی بھلوں پر بگھار لگا دیں۔
حسب پسند چاٹ مصالحہ اور چٹنیاں ڈال کر شروع کریں۔

More From Dahi Vada And Dahi Bhalle