Hash Brown Potatoes Tips in Urdu - Hash Brown Potatoes Totkay - Tip No. 6788

Urdu Totkay Hash Brown Potatoes ہیش براؤن پوٹیٹوز (Tip No. 6788) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hash Brown Potatoes Recipe In Urdu

ہیش براؤن پوٹیٹوز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6788

آلوؤں کو چھیل کر کش کر لیں اور ابلتے ہوئے پانی میں دس سے بارہ منٹ ابال کر چھلنی میں ڈال دیں۔
پیالے میں مارجرین یا مکھن ڈال کر اس میں نمک،کالی مرچ،کچلے ہوئے لہسن کے جوئے اور پارسلے ڈال کر ملائیں۔اس میں کش کئے ہوئے آلوؤں کو ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
بیکنگ پین یا پیزا پین میں کوکنگ آئل لگا کر اس مکسچر کو اچھی طرح دبا کر ڈالیں اور گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر بیک کرنے رکھ دیں۔
دس سے بارہ منٹ میں جب نیچے سے سنہری ہو جائے تو اوپر سے گرل جلا کر آلوؤں کے مکسچر کو سنہرا کر لیں۔
اوون سے نکالتے ہوئے اس پر تازہ پارسلے اور چاہیں تو تھوڑا سا کش کیا ہوا چیز چھڑک لیں۔
ناشتے میں یا شام کی چائے کے وقت چلی ملی ڈرنک کے ساتھ شروع کریں۔

More From Potato