Aloo Methi Ki Bhujia Tips in Urdu - Aloo Methi Ki Bhujia Totkay

آلو میتھی کی بھجیا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Methi Ki Bhujia Recipe In Urdu

اجزاء:
سرسوں کا تیل یا گھی حسب ذائقہ
سرخ ثابت مرچیں آٹھ (ٹوٹی ہوئی)
آلو (کٹے ہوئے) 500گرام
نمک حسب ذائقہ
لہسن پسا ہوا چار جوے
میتھی کے پتے (کٹے ہوئے) 250گرام
ہری مرچ(کٹی ہوئی) دو عدد
ترکیب:
ایک پتیلی میں گھی یا تیل گرم کر لیجئے۔ اب اس میں لہسن ڈال کر سرخ کر لیجئے۔ لہسن جب سرخ ہو جائے تو اس میں لال ٹوٹی ہوئی مرچیں ڈال کر چار پانچ سیکنڈ تک بھونیے۔ پھر آپ میتھی کے پتے، آلو، ہری مرچ اور نمک شامل کر کے ہلکی آنچ پر پانچ چھے منٹ تک بھونیے۔ اس کے بعد ڈھکنا اچھی طرح سے بند کر کے اور آنچ ہلکی کر کے تیس منٹ کے لئے دم پر چھوڑ دیجئے، اس میں پانی شامل نہ کیجئے یہ دم پر ہی گل جائیں گے۔

More From Potato - مزید