Hawaian Chinese Chicken Tips in Urdu - Hawaian Chinese Chicken Totkay - Tip No. 2645

Urdu Totkay Hawaian Chinese Chicken ہواوئی چائنیز چکن (Tip No. 2645) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hawaian Chinese Chicken Recipe In Urdu

ہواوئی چائنیز چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2645

اشیاء:
مرغ، درمیانہ ایک (کھال سمیت، دو انچ کے ٹکڑے)
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچے
تیل تلنے کے لئے حسب ضرورت
تیل دو کھانے کے چمچے
پالک دو پیالی(کاٹ لیں، ڈنٹھل نہ ہوں)
نمک چائے کا چمچہ
انناس کا رس ایک پیالی
مرغ کی یخنی دو پیالی
نمک چائے کا چمچہ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ
کارن فلور ایک چائے کا چمچہ
پانی دو کھانے کے چمچے
انناس چار ٹکڑے( گول قتلے کاٹ لیں)
ترکیب:
مرغ پر سرکہ مل کر 20منٹ کے لئے رکھ دیں۔ تیل (کافی مقدار میں) گرم کر کے مرغ تلیں۔ بادامی رنگ کاہو جائے تو نکال لیں۔ اب دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر یں۔ اس میں پالک اور نمک ڈال کر تھوڑا فرائی کر لیں۔ یخنی میں انناس کا رس ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ پھر اس میں نمک، سویا سوس اور کارن فلور (گھول کر) ملا دیں۔ خوب گاڑھا ہو جائے تو پالک اور مرغ ملائیں اور ڈش میں نکال لیں۔ انناس کے قتلے رکھ کر گرم گرم پیش کر یں۔

More From Chinese Food