Golden Chicken Tips in Urdu - Golden Chicken Totkay - Tip No. 1127

Urdu Totkay Golden Chicken گولڈن چکن (Tip No. 1127) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Golden Chicken Recipe In Urdu

گولڈن چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1127

اجزاء:
مرغ کھال سمیت ایک عدد
ہری پیاز ایک عدد
ادرک چار ٹکڑے
مرغ کی یخنی ایک پیالی
کالی مرچ ایک ٹی سپون
نمک ایک ٹی سپون
سفید سرکہ تین ٹیبل سپون
سویا سوس پانچ ٹیبل سپون
سی ایم آئل تین ٹیبل سپون
چینی ایک ٹیبل سپون
سفید سرکہ ایک ٹیبل سپون
ترکیب:
مرغ دھو کر اس پر نمک اور کالی مرچ خوب ملیں ۔ پھر دوبارہ سرکہ ڈال کرملیں۔ اب اس کے اندر ہری پیاز اور ادرک ملا کر آدھ گھنٹہ کے لئے رکھ دیں۔ پھر کسی برتن میں رکھ کر بھاپ پر پکائیں ۔ تقریباََ آدھ گھنٹہ لگے گا ۔گل جائے تو ہری پیاز اور ادرک نکال لیں۔ دیگر اجزا چولحے پر چڑھا کر اس میں مرغ ڈال دیں ۔اور ہلکی آنچ پر چاروں طرف سے سنہرا کریں۔ جلنے نہ دیں گولڈن چکن تیار ہے۔بڑی ڈش میں رکھیں ۔ آلو کی چپس اور سلاد سے سجا کر پیش کریں۔

More From Chinese Food