Homemade Chicken Salami With Salad Tips in Urdu - Homemade Chicken Salami With Salad Totkay - Tip No. 6880

Urdu Totkay Homemade Chicken Salami With Salad ہوم میڈ چکن سلامی ود سلاد (Tip No. 6880) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mixed Salad in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Homemade Chicken Salami With Salad Recipe In Urdu

ہوم میڈ چکن سلامی ود سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6880

چکن بریسٹ کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور اس کی چھوٹی بوٹیاں کر لیں،چاپر میں پہلے لہسن،زیرہ،کالی مرچ اور ہری مرچیں ڈال کر پیسیں پھر اس میں چکن کی بوٹیاں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
چار کھانے کے چمچ نیم گرم پانی میں جیلاٹن کو ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ابلتے ہوئے پانی پر اتنی دیر رکھیں کہ وہ پگھل جائے۔
اسے چکن کے مکسچر میں ڈالیں اور ساتھ ہی نمک شامل کرکے ایک مرتبہ چاپر چلا کر تمام چیزوں کو یکجان کر لیں۔
المونیم فوائل کو دہرا کرکے رکھیں اور اس پر اس مکسچر کا رول بنا کر رکھتے ہوئے اسے دونوں سروں سے ٹافی کی طرح ٹائٹ بند کر دیں۔
پین میں پانی ابالنے رکھیں اور اس پر چھلنی رکھ کر اس رول کو رکھ دیں اور اوپر سے ڈھک دیں۔بیس سے پچیس منٹ میں یہ تیار ہو جائے گا۔
اسے چھلنی سے اٹھا کر تھوڑا سا ٹھنڈا کر لیں اور احتیاط سے کھولیں۔مکمل ٹھنڈا ہونے پر اس کی سلائسز کاٹ لیں۔

More From Mixed Salad