Podinay Aur Khumbiya Ka Salad Tips in Urdu - Podinay Aur Khumbiya Ka Salad Totkay - Tip No. 1366

Urdu Totkay Podinay Aur Khumbiya Ka Salad پودینے اور کھمبیوں کا سلاد (Tip No. 1366) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mixed Salad in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Podinay Aur Khumbiya Ka Salad Recipe In Urdu

پودینے اور کھمبیوں کا سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1366

سامان:
کھمبیاں 400گرام
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
ٹماٹر ایک عدد میڈیم سائز
کھیرا ایک عدد میڈیم سائز
پودینے کی پتیاں ایک کپ
بالائی اتارا ہوا دہی تین ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
گوبھی اور سلاد کے پتے چار سے پانچ عددتک
ترکیب:
1۔کھمبیاں اچھی طرح سے صاف کر کے دھو لیں اور درمیان میں ایک چوتھائی کے برابر کاٹ لیں ۔
2۔کھمبیوں کو برتن کے پیندے پر احتیاط سے رکھ دیں اور اس کے ساتھ لیمن جوس اور تھوڑا سانمک بھی ڈال دیں ، اب ہلکی سی حرارت پر اسے دس منٹ تک ابال لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
3۔ٹماٹر کو صاف کر کے اچھی طرح سے دھو لیں اور درمیان میں دو حصوں میں تقسیم کر کے ایک سینٹی میٹر کے ٹکڑے بنا لیں اور کھیرے کو چھیل کر اچھی طرح دھو کر خشک کر کے اس کے بھی ایک سینٹی میٹر کے ٹکڑے بنا لیں ۔
4۔پودینے کی پیتاں دھو کر صاف کر لیں ، کچھ پتیاں سجاوٹ کے لئے رکھ لیں اور بقایا پتیاں ایک طرف رکھ لیں۔
5۔اب کھمبیوں کو کٹے ہوئے ٹماٹروں کو کٹے ہوئے کھیرے کو اور کٹے ہوئے پودینے کو بالائی اتارے ہوئے دہی کے ساتھ مکس کر دیں اور نمک ڈال دیں۔
6۔اب اس سلاد کو گوبھی کے پتے ساگ کے پتے پر سجا دیں اور بقایا پودینے کی پتیوں کو پتے کے کنارے پر رکھ دیں ۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 60
پروٹین 4.0
چکنائی 1.0
کاربوہائیڈریٹس 8
فلائبرز(ریشے) 0.7

More From Mixed Salad