Dum Kabab Hyderabadi Tips in Urdu - Dum Kabab Hyderabadi Totkay

حیدرآبادی دم کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Dum Kabab Hyderabadi Recipe In Urdu

اشیاء:
قیمہ باریک ایک کلو
کچا پپیتا پسا ہوا چار چائے کے چمچ(تل کر پیس لیں)
ادرک لہسن دو چائے کے چمچ
دہی ایک کپ
بادام پسے ہوئے چار چائے کے چمچ
چنے پسے ہوئے چار چائے کے چمچ
مرچ پاؤڈر تین چائے کے چمچ
کالا زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
ہلدی دو چائے کے چمچ
نمک دو چائے کے چمچے
خشخاش(پسی ہوئی) دو چائے کے چمچ
کھوپرا دو چائے کے چمچ
گر م مصالحہ دو چائے کے چمچ
تیل ایک کپ
ترکیب:
قیمہ میں تیل کے علاوہ باقی کی تمام چیزیں مکس کر کے 3۔4گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ تیل کو گرم کر کے اس میں قیمہ ڈال کر بھونیں اور آخر میں کوئلہ کا دم دیں۔ پراٹھوں کے ساتھ پیش کر یں۔ پیاز، ہری مرچ ،ادرک سے گارنش کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab - مزید