Kaleji Khatti Meethi Sauce Tips in Urdu - Kaleji Khatti Meethi Sauce Totkay - Tip No. 3389

Urdu Totkay Kaleji Khatti Meethi Sauce کلیجی کھٹی میٹھی سوس (Tip No. 3389) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kaleji Khatti Meethi Sauce Recipe In Urdu

کلیجی کھٹی میٹھی سوس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3389

اشیاء:
کلیجی کلو(اسٹرپس میں کاٹ لیں)
انار کا رس تین کھانے کے چمچے
لیموں کا رس ایک کپ
سرکہ ایک کپ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
شہد ایک کھانے کا چمچہ
ٹماٹو پری ایک کپ
لہسن(باریک کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ
ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
ہری پیاز گارنشنگ کے لئے
ہری مرچ دو عدد(درمیان میں سے کٹ لگا لیں)
ناریل(کدوکش کر لیں) حسب ضرورت
تل کا تیل تین کھانے کے چمچے
ترکیب:
نان اسٹک سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن اور ادرک پیسٹ ڈال کر سنہری کر یں۔ اب ٹماٹر پری اورکلیجی ڈالیں اور ڈھک کر تھوڑی دیر پکائیں۔ اس کے بعد اس میں شہد، انار کارس، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر، سرکہ، لیموں کا رس شامل کر کے پکائیں۔ آنچ ہلکی رکھیں۔ آخر میں ناریل اور ہری مرچیں ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر ہری پیاز سے گارنش کر کے فریش کریم کے ساتھ سرو کر یں۔ چاہیں تو مزید لیموں کا رس ملا لیں۔

More From Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka