Beef Hareesa Tips in Urdu - Beef Hareesa Totkay - Tip No. 6961

Urdu Totkay Beef Hareesa بیف ہریسہ (Tip No. 6961) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Beef Hareesa Recipe In Urdu

بیف ہریسہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6961

چاول اور دال کو اکٹھا اُبال لیں اور ساتھ میں گندم کو بھی بھگو لیں۔
گھی میں دو درمیانے سائز کے پیاز کاٹ کر ڈالیں۔
جب پیاز لال ہو جائے تو اس میں گوشت شامل کر لیں۔
اب اس میں ادرک اور لہسن کوٹ کر ڈال لیں۔
جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں وافر مقدار میں پانی ڈال دیں۔
جب گوشت گل جائے تو اسے پانی میں سے نکالیں اور موٹا موٹا کوٹ لیں۔
اب اس کوٹے ہوئے گوشت کو دوبارہ پانی میں ڈالیں،اس کے ساتھ گندم اور اُبلی ہوئی دال اور چاول بھی ڈال دیں اور اسے پکنے کے لئے چھوڑ دیں۔اگر ضرورت ہو تو مزید پانی ڈال لیں۔
گندم کا دانہ نکال کر چیک کریں،اگر اچھی طرح گل گیا ہو تو اس میں گھوٹنا چلائیں اور پکاتے رہیں۔
یہاں تک کہ سب چیزیں یکجان ہو جائیں اور ان کی لئی سی بن جائے۔
اب اس میں کالی مرچ اور نمک شامل کریں۔
پھر علیحدہ برتن میں گھی ڈالیں،اس میں پیاز کاٹ کر شامل کر لیں،جب پیاز خستہ ہو جائے تو نکال لیں۔
یہ پیاز نکالا ہوا گرم گرم گھی ہریسہ پر ڈالیں اور اس کے ساتھ چمچ بھی ہلائیں۔
مزیدار ہریسہ تیار ہے اس کو برتن میں نکال لیں۔
اب اس کے اوپر تلی ہوئی پیاز اور دھنیا چھڑک کر گرما گرم نانوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pakistani Cuisine