Jhinga Biryani Tips in Urdu - Jhinga Biryani Totkay - Tip No. 1595

Urdu Totkay Jhinga Biryani جھینگا بریانی (Tip No. 1595) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Jhinga Biryani Recipe In Urdu

جھینگا بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1595

اشیاء:
جھینگا مچھلی ایک کلو
گھی 250گرام
پیاز آدھ کلو
گرم مصالحہ حسب ضرورت
دہی 250گرام
لیموں دو عدد
نمک سر خ مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
جھینگا صاف کر لیں پیاز کاٹ لیں گھی میں پیاز بھون کر بادامی رنگ کا کر کے نکال لیں اسی گھی میں جھینگے ڈال دیں اور آہستہ آہستہ ہلکی آنچ پربھونتے جائیں ذرا اس کا پانی خشک ہونے پر لیموں کا رس، نمک، سرکہ، مرچ ،گرم مصالحہ ثابت ڈال دیں۔ پھر بھونیں ا ب اس پر دہی ڈال دیں۔ دہی کا پانی خشک ہونے پر تلی ہوئی پیاز پیس کر ڈالیں اور چمچہ چلاتے ہوئے جب اچھی طرح بھن جائے تو اس پر پانی ڈال دیں اتنا کہ جس میں جھینگا گل جائے اور خشک ہو جائے ۔ اب چاول میں نمک اور دار چینی دو ٹکڑے ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں دوگنی رہنے پر چاول باریک کپڑے میں چھان لیں۔ اب چاول ایک تہہ اور اس پر جھینگا ،مصالحہ دوسرے تہہ پھر چاول اور پھر جھینگا بریانی تیا رہے۔ مزے سے کھائیں مہمانوں کو پیش کریں۔

More From Biryani Aur Pulao