Murgh Pulao Tips in Urdu - Murgh Pulao Totkay - Tip No. 1883

Urdu Totkay Murgh Pulao مرغ پلاؤ (Tip No. 1883) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murgh Pulao Recipe In Urdu

مرغ پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1883

اجزاء:
باسمتی چاول ایک کلو
مرغی 1 1/5کلو
پیاز(سلائس میں کاٹ لیں) تین عدد
نمک حسب ذائقہ
تیل اور مکھن ایک کپ
دار چینی دو عدد
چھوٹی الائچی دو عدد
لونگ تین عدد
بادیان کے پھول دو عدد
کڑی پتے 36عدد
ادرک(کدو کش کی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں پانچ عدد
بٹر ملک دو کپ
ٹماٹر (چوپ کئے ہوئے ) چار عدد
کوکونٹ ملک ایک کپ
مرغی کی یخنی /پانی پانچ کپ
ہرا دھنیا ایک کپ
لیموں ایک عدد
ترکیب:
چاولوں کو دھو کر بیس منٹ کے لئے بھگو دیں۔ ایک دیگچی میں تیل اورمکھن گرم کر یں۔ اس میں دار چینی، الائچی اور لونگ ڈال کر فرائی کر یں۔ خوشبو آنے لگے تو اس میں بادیان کے پھول اور آدھے کڑی پتے ڈال دیں۔ تھوڑی دیر فرائی کر نے کے بعد پیاز ڈال دیں۔ پیاز براؤن ہو جائے تو مرغی ،ادرک، لہسن، ہری مرچیں ڈال دیں اور وقفے وقفے سے چمچہ چلاتے رہیں۔ مرغی ہلکی سی براؤن ہو جائے اس کے بعد اس میں بچے ہوئے کڑی پتے ،بٹر لک اور نمک ڈال کر فرائی کر یں۔ اس کو بغیر ڈھکے پکائیں۔ مرغی گل جائے اور گریوی رہ جائے تو اس میں ٹماٹر اور کوکونٹ ملک ڈال کر پانچ منٹ پکائیں۔ اس کے بعد سبزیوں کی یخنی یا پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور ایک ابال لے آئیں۔ چاولوں کا پانی نتھار کر دیگچی میں ڈال دیں۔ اس کو ڈھک کر دس منٹ تک پکائیں۔ اس کو چولہے سے اتار کر کسی کپڑے سے اچھی طرح سیل کر دیں اور اوون میں بیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔ اوون سے نکال کر دس منٹ کے بعد اوپر ہرا دھنیا اور لیموں ڈال کر سرو کر یں۔

More From Biryani Aur Pulao