Keema Pulao Tips in Urdu - Keema Pulao Totkay

قیمہ پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Keema Pulao Recipe In Urdu

اشیاء:
قیمہ تین پاؤ
دھنیا دو تولے
چاول ایک کلو
پیاز ایک پاؤ
گھی آدھ کلو
مرچ ساڑھے چار ماشے
لونگ تین ماشہ
زعفران تین ماشہ
زیرہ تین ماشہ
گوشت کی بوٹیاں پاؤ بھر
نمک حسب پسند
ترکیب:
قیمہ اور گوشت کی بوٹیاں صاف کر کے انہیں مصالحہ میں بھون لیں۔ جب گل جائیں تو زعفران پیس کر اس میں ملا دیا جائے۔ اس کے بعد چاولوں میں لونگ، الائچی ڈال کر جوش دیں۔ جب تھوڑی سی کنی باقی رہ جائے تو تہہ در تہہ چاولوں میں قورمہ بچھا کر اور اوپر سے قیمہ ڈال کر دم دے دیں۔ یا آپ قیمہ اندر بچھا کر قورمہ اوپر سے ڈال سکتے ہیں۔ ہر دو صورتوں میں آٹے سے برتن کا منہ بند کر کے اسے دم پر رکھ دیں۔

More From Biryani Aur Pulao - مزید