Malai Tikka Biryani Tips in Urdu - Malai Tikka Biryani Totkay - Tip No. 6493

Urdu Totkay Malai Tikka Biryani ملائی تکہ بریانی (Tip No. 6493) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Malai Tikka Biryani Recipe In Urdu

ملائی تکہ بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6493

ایک برتن میں گوشت ڈال دیں۔اب اس میں نمک ، دہی ،کریم، کٹی ہوئی کالی مرچیں ،زیرہ ،سرخ مرچ،الائچی ،اور لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں۔
تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
فرائی پان میں تیل گرم کرکے اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں ۔
جب ٹماٹر نرم ہو جائیں تو اس میں چکن ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں۔
ایک علیٰحدہ برتن میں مکھن گرم کرکے اس میں پسی ہوئی ہری مرچیں ،نمک اور چاول ڈال دیں اور پانچ منٹ کے لئے فرائی کریں۔
 بعدازاں پانی ڈال کر ڈھک دیں،یہاں تک کہ چاول اچھی طرح اُبل جائیں ۔اب اس میں گوشت ڈال دیں۔اوپر سے پودینہ،کیوڑہ اور زردے کا رنگ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
آخر میں کوئلے سے دم دیں۔مزیدار ملائی تکہ بریانی تیارہے ۔رائتے کے ساتھ شروع کریں۔

More From Biryani