Jheenga Machli Tamatron Kay Saath Tips in Urdu - Jheenga Machli Tamatron Kay Saath Totkay - Tip No. 1445

Urdu Totkay Jheenga Machli Tamatron Kay Saath جھینگا مچھلی ٹماٹروں کے ساتھ (Tip No. 1445) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Jheenga Machli Tamatron Kay Saath Recipe In Urdu

جھینگا مچھلی ٹماٹروں کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1445

اشیاء:
جھینگے (جھینگا مچھلی) 12سے16عدد تک میڈیم سائز
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
پیاز دو عدد میڈیم سائز
لہسن چھ عددسے آٹھ عدد تک پوتھیاں
اجوائن کی پتیاں ایک عدد چھوٹے سائز کا بنڈل
ٹماٹر چھ عدد سے سات عدد تک میڈیم
زیتون کا تیل ایک ٹیبل سپون
تیز پتا ایک عدد( تازہ)
کالی پسی ہوئی مرچ ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔جھینگے (جھینگا مچھلی) اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد پانی سے باہر نکال لیں ، نکالنے کے بعد اچھی طرح سے خشک کر لیں، خشک کرنے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔
2۔اس کے بعد اب جھینگوں کو لیمن جوش اور نمک ہلکا سا لگا دیں، لگانے کے بعد ریفریجریٹر میں رکھ دیں، رکھنے کے بعد ضرورت کے وقت نکال لیں۔
3۔اس کے بعد اب پیاز اور لہسن اچھی طرح سے چھیل لیں چھیلنے کے بعد ٹکڑے بنا لیں۔
4۔اس کے بعد اب اجوائن کی پتیاں اچھی طرح دھولیں، دھونے کے بعد ان پتیوں میں سے چند پتیاں سجاوٹ کے لئے رکھ لیں اور بقایا پتیاں ٹکڑے ٹکڑے کر لیں۔
5۔اس کے بعد اب ٹماٹروں کو اچھی طرح سے دھو لیں، دھونے کے بعد ان کی آنکھیں کاٹ لیں آنکھیں کاٹنے کے بعد نچلے حصے سے سلائس بنانا شروع کر دیں۔ سلائس بنانے کے بعد گرم پانی میں چند منٹ کے لئے ابال لیں ، ابالنے کے بعد اس کی جلد اتار لیں، جلد اتارنے کے بعد ان ٹماٹروں کا جوس نکال کر ایک طرف رکھ دیں اور بقایا گودا ایک پلیٹ میں نکال لیں۔
6۔اس کے بعد اب ایک سوس پین میں زیتوں کا تیل ڈال کر گرم کر یں جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں تیز پتہ اور کتری ہوئی لہسن ڈال دیں، ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے آدھے منٹ تک فرائی کر یں۔
7۔اس کے بعد اب اس میں کتری ہوئی پیاز ڈال دیں ، پیاز ڈالنے کے بعد میڈیم حرارت پر اچھی طرح سے فرائی کر یں، جب پیاز فرائی ہو کر براؤن ہونے لگے تو حرارت کم کر دیں۔
8۔اس کے بعد اب اس میں ٹماٹروں کا گودا ڈال دیں ، گودا ڈالنے کے ساتھ ہی تین سے چار عدد تک پانی کے کپ ڈال دیں ، پانی ڈالنے کے بعد سوس پین کو بند کر دیں اور میڈیم حرارت پر پانچ منٹ تک پکائیں ۔
9 ۔اس کے بعد اب اس میں جھینگے (prawns) ڈال دیں۔ جھینگے ڈالنے کے بعد نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال دیں، ڈالنے کے بعد میڈیم حرارت پر تین منٹ سے چار منٹ تک پکائیں۔ جب جھینگے پک کر نرم ہو جائیں تو اس میں جلدی سے کتری ہوئی اجوائن کی پتیاں ڈال دیں۔ ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے مکس کر یں۔
10۔اس کے بعد اب آپ اس ڈش کو اجوائن کی بقایا پتیوں سے سجا کر پیش کر دیں۔ یہ ڈش جلد سے جلد پیش کر دیں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 140
پروٹین 16.3
چکنائی 5
کاروہائیڈریٹس 8.5
فائبر ز(ریشے ) 1.1

More From Chinese Food