Masalah Kabab Tips in Urdu - Masalah Kabab Totkay - Tip No. 3006

Urdu Totkay Masalah Kabab مصالحہ کباب (Tip No. 3006) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masalah Kabab Recipe In Urdu

مصالحہ کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3006

اجزاء:
قیمہ کلو
لہسن، ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچہ
کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
گھی دو کھانے کے چمچے
پیاز(چاپ کی ہوئی) تین عدد
ہری مرچ(چاپ کی ہوئی) تین عدد
ہرا دھنیا(باریک چاپ کر لیں) تھوڑا سا
انڈے کی سفیدی ایک عدد
کارن فلور کھانے کا ایک چمچہ
پیاز(چاپ کی ہوئی) ایک عدد
لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
ٹماٹر(چاپ کیے ہوئے) 7-6عدد
ادرک (لمبائی میں کٹی ہوئی) تھوڑی سی
تیل کپ
قصوری میتھی ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا تھوڑا سا
ترکیب:
تمام اشیاء کو مکس کر یں اور گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر لمبے کباب بنائیں اور ہلکے فرائی کر یں اور انہیں کوئلے کا دھواں دے دیں۔ دوسری دیگچی میں تیل گرم کر یں اور پیاز فرائی کر یں۔ پیاز لائٹ براؤن کرنے کے بعد لہسن ڈال دیں۔ پھر ٹماٹر ڈالیں اور بھونیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو پانی ڈال دیں اور ساتھ میں کباب ڈال دیں۔ ہری مرچ، میتھی، ادرک اور ہرا دھنیا ڈال کر 5منٹ دم دے دیں۔

More From Cutlus Aue Kebab