Korma Tootay Huway Masalay Ka Tips in Urdu - Korma Tootay Huway Masalay Ka Totkay

قورمہ ٹوٹے ہوئے مصالحے کا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Korma Tootay Huway Masalay Ka Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
لہسن ایک پوتھی
نمک، مرچ حسب پسند
ادرک آدھی گانٹھ
پیاز دو عدد
دھنیا ایک چمچ
گرم مصالحہ دو چمچ
گھی آدھ پاؤ
ترکیب:
پہلے گھی کو کڑ کڑائیں۔ پھر دیگچی میں تمام مصالحے پیس کر گوشت اور پانی ڈال کر دیگچی کے ارد گرد آٹا لگا کر اس کا منہ بند کر دیں۔ یہ سالن بھاپ سے پکایا جاتا ہے۔ تقریباً آدھا گھنٹے بعد دیگچی کا ڈھکن اتار دیں۔ گوشت گل چکا ہوگا اس میں شوربا نہیں ہوتا مگر اس کے باوجود خشک نہیں ہوتا۔ مسالوں کے تناسب کا خیال رکھنا چاہیے۔ یہ تناسب وہی ہوتا ہے جو سادہ اور بھنے ہوئے قورمے کے مسالوں کا تناسب ہوتا ہے۔ پانی زیادہ نہیں ڈالنا چاہیے۔ بہت لذیذ قورمہ تیار ہوگا۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید