Kache Gosht Ki Biryani Tips in Urdu - Kache Gosht Ki Biryani Totkay - Tip No. 7251

Urdu Totkay Kache Gosht Ki Biryani کچے گوشت کی بریانی (Tip No. 7251) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kache Gosht Ki Biryani Recipe In Urdu

کچے گوشت کی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7251

گوشت میں ادرک لہسن اور پپیتا لگا کر دو سے تین گھنٹوں کے لئے ڈھک کر رکھ دیں۔کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کرکے ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں اور پیاز کو سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔
دس سے بارہ پیالی نمک ملے اُبلتے ہوئے پانی میں چاولوں کو صرف تین منٹ اُبال کر چھلنی میں ڈال دیں۔گوشت میں دہی،نمک،سیاہ زیرہ،لال مرچ،دھنیا اور پسا ہوا گرم مصالحہ اچھی طرح ملا لیں۔
بڑے سائز کے پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں،پہلے اس میں مصالحہ ملا ہوا گوشت پھیلا کر رکھیں،پھر اوپر سے چاول پھیلا کر ڈال دیں۔
دودھ میں زردے کا رنگ ڈال کر کیوڑہ ایسنس ملا لیں اور چاولوں پر چھڑک دیں اور آخر میں کوکنگ آئل ڈال کر پین کو ڈھک دیں اور گندھے ہوئے آٹے سے اچھی طرح سیل کر دیں۔
پین کو توے پر رکھ کر تین سے چار منٹ آنچ تیز رکھیں۔پھر آنچ ہلکی کرکے اوپر چار سے پانچ دہکتے ہوئے کوئلے رکھ دیں۔
چالیس سے پینتالیس منٹ پکانے کے بعد پین کا سیل کھول کر چاولوں پر پیاز اور ہری مرچیں ڈال دیں اور چاولوں کو اچھی طرح ملا لیں۔
پھر ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں۔
اچھی طرح ملا کر ڈش میں نکال لیں سلاد اور رائتے کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

More From Biryani