Roll Pasanday Biryani Tips in Urdu - Roll Pasanday Biryani Totkay - Tip No. 7032

Urdu Totkay Roll Pasanday Biryani رول پسندے بریانی (Tip No. 7032) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Roll Pasanday Biryani Recipe In Urdu

رول پسندے بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7032

پسندوں کو دھو کر ہلکا ہلکا کچل لیں،اور ان پر ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،نمک اور پپیتا لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
دو پیاز کو پیس لیں اور پیستے ہوئے ساتھ ہی اس میں بادام،خشخاش،چنے اور ناریل بھی شامل کر دیں۔
ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں اس مصالحے کو اچھی طرح بھون لیں اور اسے ٹھنڈا کرکے اس میں نمک اور پسا ہوا گرم مصالحہ ملا لیں۔
ہر پسندے کے درمیان میں یہ مصالحہ رکھ کر انھیں رول کر لیں(ٹوتھ پک کی مدد سے بند کر دیں)۔
کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑا لیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
پھر اس میں ادرک لہسن اور ٹماٹر ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔
پسندوں کے رول کو اس میں رکھ کر اوپر سے بچا ہوا مصالحہ اور پھینٹی ہوئی دہی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پسندے گلنے تک پکائیں۔
نمک ملے پانی میں چاولوں کو ایک کنی اُبال کر چھان لیں اور پسندوں کے اوپر ڈال کر ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔
دس سے بارہ منٹ بعد احتیاط سے ملا کر ڈش میں نکال لیں۔
سلاد اور رائتے کے ساتھ اس منفرد بریانی کو انجوائے کریں۔

More From Biryani