Achari Kaddu Tips in Urdu - Achari Kaddu Totkay - Tip No. 1249

Urdu Totkay Achari Kaddu اچار کدو (Tip No. 1249) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pickle in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Achari Kaddu Recipe In Urdu

اچار کدو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1249

اشیاء:
کدو ایک کلو گرام(چھلے اور کٹے ہوئے)
سرخ مرچ ایک ٹی سپون
ہلدی ایک ٹی سپون
رائی کے بیج بیس گرام
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
سب سے پہلے کسی برتن میں پانی ڈال کر آگ پر رکھ دیں اور جب پانی ابلنے لگے تو کدو کے ٹکڑے اس میں ڈال دئیے جائیں۔ ایک منٹ کے بعد اتار کر اور ڈھانپ کر رکھ دیں۔ پانچ منٹ کے بعد تمام پانی ضائع کر دیا جائے۔ کدو کے ٹکڑوں کو خشک کرنے کے لئے ایک کھلی پرات میں ڈالا جائے اور جب ٹکڑے خشک ہو جائیں تو تمام مصالحہ جات ملا کر ایک صاف اور خشک برتن میں ڈال دیا جائے۔ سات دن تک اسے پڑا رہنے دیں اور اس کے بعد استعمال کر سکتے ہیں ۔ یہ اچار بیس دن تک خراب نہ ہو گا۔ نہایت ہی عمدہ اور لذت سے بھر پور اچار ہے۔

More From Pickle