Achar Kareley Two Tips in Urdu - Achar Kareley Two Totkay - Tip No. 1244

Urdu Totkay Achar Kareley Two اچار کریلے (Tip No. 1244) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pickle in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Achar Kareley Two Recipe In Urdu

اچار کریلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1244

اشیاء:
کریلے ایک کلو گرام
سرسوں کا تیل آدھا کلو گرام
میتھرے پچیس گرام
کلونجی پچیس گرام
سرخ مرچ 125گرام(پسی ہوئی)
ثابت دھنیا پچیس گرام
ہلدی چوتھائی ٹی سپون
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
سب سے پہلے درمیانہ سائز کے کریلے لے کر ان کو درمیان میں سے کاٹ کر بیج نکال لئے جائیں اور پھر تمام مصالحہ جات ثابت ہی اس میں ملا دئیے جائیں۔تیل سے بھیگا ہو ایہ مصالحہ کریلوں میں بھر کرا ن کو دھاگے سے بند کر دیا جائے اور باقی مصالحہ جات اور تیل ایک مرتبان میں ڈال کر کریلے بھی ڈال دئیے جائیں اور پانچ دن تک اس کو مکمل طور پر بند رکھا جائے ۔ بالکل نہیں کھولنا چاہیے۔ روزانہ دو تین گھنٹے تک دھوپ میں رکھیں اور پانچ چھ دن کے بعد کریلوں کا رنگ بدل جائے گا۔ نہایت ہی عمدہ اور لذت دسے بھر پور اچار تیار ہو گا ۔ مزے مزے سے تناول فرمائیں۔

More From Pickle