Achar Shalgam Tail Wala Tips in Urdu - Achar Shalgam Tail Wala Totkay - Tip No. 1205

Urdu Totkay Achar Shalgam Tail Wala اچار شلجم (تیل والا) (Tip No. 1205) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pickle in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Achar Shalgam Tail Wala Recipe In Urdu

اچار شلجم (تیل والا) کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1205

اشیاء:
شلجم 5 کلو
ادرک 50گرام
گڑ 125گرام
سرخ مرچ آدھا کلو
تیل سرسوں 125 گرام
رائی 25 گرام
لہسن کے جوئے 50 گرام
ترکیب:
شلجم اچھی طرح سے چھیل کر ان کے گول گول قتلے کر لئے جائیں اورپھر ان کو اس قدر جوش دیا جائے کہ وہ اچھی طرح سے گھل جائیں ۔لیکن ٹوٹنے ہر گز نہ پائیں ۔ قتلوں کو بالکل خشک کر لیا جائے اور لہسن کے جوؤں کے سوا تمام مصالحہ جات کو کوٹ کر اس میں لہسن کے ثابت جوئے ملا کر مصالحہ کو ابلتے ہوئے قتلوں میں ڈال دیا جائے اور پھر کوئی چکنی سی ہنڈیا لے کر اس میں وہ قتلے ڈال دئیے جائیں اور اوپرسے سرسوں کا تیل ڈال دیا جائے۔ اس کے بعد ہنڈیا کا منہ بند کر کے دھو پ میں رکھ دیا جائے اورہر روز ہنڈ یا کو ہلاتے جلاتے رہیں۔ چار پانچ دن کے بعد اچار باکل تیار ہو جائے گا۔ نہایت مزے سے کھانے کے ساتھ تناول فرمائیں۔

More From Pickle