Kareli Kabab Tips in Urdu - Kareli Kabab Totkay - Tip No. 3026

Urdu Totkay Kareli Kabab کریلی کباب (Tip No. 3026) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kareli Kabab Recipe In Urdu

کریلی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3026

اجزاء:
گوشت (10سینٹی میٹر کا ایک ٹکڑا) ایک کلو
ادرک پیسٹ (3/1)3کھانے کے چمچے
لہسن پیسٹ (3/1)3کھانے کے چمچے
لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
مکئی کا آٹا 3/2کھانے کے چمچے
گرم مصالحہ پاؤڈر تین چائے کے چمچے
تیل چار کھانے کے چمچے
تیز پتہ دو عدد
دار چینی اسٹکس چار عدد
چھوٹی الائچی دس عدد
ترکیب:
گوشت کی سفید جھلی اتار دیں۔ ایک کانٹے کی مدد سے کٹس لگا لیں۔ اس پر ادرک، لہسن پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، نمک ، مکئی کا آٹا اور گرم مصالحہ پاؤڈر گوشت پر لگا لیں اور 1سے 2گھنٹے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔ ایک پین میں تیل گرم کر یں اور اس میں تیز پتہ، دار چینی اور الائچی ڈال کر درمیانی آنچ پر کڑ کڑا لیں۔ گوشت کو پین میں سیٹ کر کے رکھ دیں اور 15-10منٹ کے لئے پکائیں حتیٰ کہ گوشت کا رنگ تبدیل ہو جائے۔ 2-5کپ گرم پانی ڈال کرملا لیں اور ڈھک دیں۔ 40منٹ تک پکائیں یا گوشت کے گلنے تک پکائیں۔ تمام ٹکڑوں کا نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ گریوی گاڑھی ہوجائے تو گوشت کے ٹکڑے ڈال دیں۔ سلائس کیے ہوئے کھیرے، پیاز، ٹماٹر اور لیموں کی قاشوں سے سجا کر سرو کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab