Kashmiri Champ Tips in Urdu - Kashmiri Champ Totkay - Tip No. 7423

Urdu Totkay Kashmiri Champ کشمیری چانپ (Tip No. 7423) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Chaap, Beef Chaap, Fried Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kashmiri Champ Recipe In Urdu

کشمیری چانپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7423

چانپ کو بھیگے ہوئے کپڑے سے صاف کر کے ہلکا سا کچل کر رکھ لیں۔
باریک کپڑے میں سونٹھ‘سونف‘دار چینی‘الائچی‘لونگ‘تیزپات‘زیرہ‘جاوتری ڈال کر پوٹلی بنا لیں۔
ایک دیگچی میں چانپ‘دودھ‘نمک اور مصالحے کی پوٹلی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔
چانپیں گل جائیں اور دودھ خشک ہو جائے تو مصالحے کی پوٹلی نکال لیں بصورتِ دیگر تھوڑا سا دودھ اور ڈال دیں لہسن پیس کر چانپوں کو لگا دیں۔
دہی میں نمک‘سرخ مرچ ڈال کر پھینٹیں اس کے بعد بیسن بھی ڈال دیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔
فرائی پین میں تیل گرم کریں چانپ بیسن کے آمیزے میں ڈبو کر فرائی کریں۔
دونوں طرف سے سُرخ ہو جائے تو نکال لیں اور سرو کریں۔

More From Mutton Chaap, Beef Chaap, Fried Gosht