Roasted Rack Of Lamb Tips in Urdu - Roasted Rack Of Lamb Totkay - Tip No. 6904

Urdu Totkay Roasted Rack Of Lamb روسٹڈ ریک آف لیمب (Tip No. 6904) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Chaap, Beef Chaap, Fried Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Roasted Rack Of Lamb Recipe In Urdu

روسٹڈ ریک آف لیمب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6904

اس ڈش کو بنانے کے لئے چانپوں کو بغیر علیحدہ کئے ہوئے استعمال کریں۔چانپوں کو صاف دھو کر خشک کریں اور ان پر نمک،لہسن اور زردے کا رنگ اچھی طرح مل دیں۔
دہی میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل،لال مرچ،کٹا ہوا زیرہ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور چانپوں پر لگا کر آدھے سے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
بھاری پیندے کی گہری کڑاہی میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں اور اس میں میرینیٹ کی ہوئی چانپوں کو مصالحے سے نکال کر رکھ دیں۔
کینو کا رس ڈالتے ہوئے تیز آنچ پر دونوں طرف سے الٹ پلٹ کر اتنی دیر فرائی کریں کہ اچھی طرح سنہری ہو جائے۔
پھر اس پر میرینیشن کا مصالحہ ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر مکمل گلنے تک روسٹ کر لیں۔

More From Mutton Chaap, Beef Chaap, Fried Gosht