Vegetable Rice Shawarma Tips in Urdu - Vegetable Rice Shawarma Totkay - Tip No. 6544

Urdu Totkay Vegetable Rice Shawarma ویجیٹیبل رائس شاورما (Tip No. 6544) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Vegetable Rice Shawarma Recipe In Urdu

ویجیٹیبل رائس شاورما کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6544

چاول کے آٹے میں سادہ آٹا ، نمک ، خمیر ، چینی اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں اور نیم گرم دودھ یا پانی ملاتے ہوئے آمیزہ تیار کرلیں۔
اس آمیزے کو ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں ۔تمام سبزیوں کو دھو کر لمبائی میں کاٹ لیں اور ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں تیز آنچ پر فرائی کریں۔
چولہے سے اتارتے ہوئے اس میں حسب پسند ہری چٹنی اور کیچپ ملالیں۔
تیار کیا ہوا آمیزہ تھوڑا سا پھول جائے تو اسے اچھی طرح پھینٹ لیں اور نان اسٹک پین میں کوکنگ آئل لگا کرگرم کریں۔
آمیزے کی چھوٹی چھوٹی چپاتیاں بنالیں ۔پھر ان گرم گرم چپاتیوں میں سبزیوں کا مکسچر رکھ کر انہیں کون کی طرح رول کرلیں۔

More From Pakistani Cuisine