Keema Bhare Baingan Tips in Urdu - Keema Bhare Baingan Totkay - Tip No. 6686

Urdu Totkay Keema Bhare Baingan قیمہ بھرے بینگن (Tip No. 6686) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Meat And Vegetable in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Bhare Baingan Recipe In Urdu

قیمہ بھرے بینگن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6686

بینگن کو صاف دھو کر سائڈ سے کٹ لگائیں اور احتیاط سے دونوں طرف سے تھوڑا تھوڑا گودا نکال لیں۔
کٹ میں ہلکا سا نمک چھڑک کر بینگن کو المونیم فوائل میں لپیٹیں اور گرم اوون میں دس منٹ کے لئے بیک کر لیں (یا گرم توے پر رکھ کر پین کو الٹ کر ڈھک دیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے سینک لیں)۔
بینگن کے گودے کو ابال کر گلا لیں اور کچل کر بھنے ہوئے قیمے میں ملا لیں۔
بینگن کو نکال کر ہلکا سا ٹھنڈا کریں اور اس میں بھنا ہوا قیمہ بھر کر اچھی طرح دبا کر بند کر لیں۔
پیاز کو کچی پیس لیں،دھنیا،زیرہ اور ناریل بھون کر پیس لیں۔کوکنگ آئل میں پسی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اس میں لہسن،لال مرچ، ہلدی اور بھنا ہوا پسا ہوا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں پھر اس میں بھرے ہوئے بینگن کو احتیاط سے رکھ دیں۔
آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکائیں پھر املی کا رس ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔

More From Meat And Vegetable