Keemay Kay Kabab Tips in Urdu - Keemay Kay Kabab Totkay - Tip No. 1839

Urdu Totkay Keemay Kay Kabab قیمے کے کباب (Tip No. 1839) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keemay Kay Kabab Recipe In Urdu

قیمے کے کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1839

اشیاء:
قیمہ ڈیڑھ کلو(بغیر چربی کا)
باجرے کا آٹا آدھا کپ
ہری پیاز آدھا کپ(باریک کٹی ہوئی)
لہسن ادرک(کٹا ہوا) ایک، ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
پودینہ چوتھائی گٹھی
ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
دہی(پھینٹ لیں) ایک کھانے کا چمچہ
ٹماٹر(زیادہ لال ) دو عدد
نمک کوکنگ آئل حسب ضرورت
ترکیب:
قیمے میں لہسن، پسی ہوئی ہری مرچ ،نمک، ہلدی ،ثابت دھنیا ڈال دیں۔ ہری پیاز، ہرا دھنیا، پودینہ، ٹماٹر اور ہری مرچ بھی باریک کاٹ کر شامل کر دیں۔ اب دہی پھیٹ کر ڈال دیں اورتمام چیزوں کو اچھی طرح یکجان کر لیں۔ آدھا گھنٹے کیلئے رکھ دیں ۔ پھر اس میں باجرے کا آٹا ڈال کر دو بارہ مکس کر یں ۔ جب تمام اشیاء اچھی طرح مل جائیں تو ان کی درمیانے سائز کی ٹکیاں بنا کر پہلے سے گرم کئے ہوئے آئل میں درمیانی آنچ پر ڈیپ فرائی کر یں اور براؤن ہونے پر نکال لیں۔ اسے املی کی چٹنی کے ساتھ کھائیں مزہ دوبالا ہو جائے گا۔

More From Cutlus Aue Kebab