Seekh Kabab Salan Tips in Urdu - Seekh Kabab Salan Totkay - Tip No. 3382

Urdu Totkay Seekh Kabab Salan سیخ کباب سالن (Tip No. 3382) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Seekh Kabab Salan Recipe In Urdu

سیخ کباب سالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3382

اشیاء:
قیمہ (بکرے کا) 1کلو
نمک حسب ذائقہ
پیاز(باریک پسی ہوئی) تین عدد
ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچیں تین عدد
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا حسب ضرورت(گارنشنگ کے لئے)
سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچہ
ٹماٹر(چوپ کر لیں) چار عدد
دہی کپ
پانی چار کپ
تیل 2کپ
ترکیب:
قیمے میں نمک، سرخ مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں اور سیخ پر چڑھا کر کباب کی شکل دے کر فریج میں سیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ایک سوس پین میں کپ تیل گرم کر کے اس میں پیاز لہسن کا پیسٹ ڈال کر گولڈن براؤن کر یں۔ اب پانی کا چھینٹا دیں اس میں ٹماٹر، دہی، ہری مرچیں، گرم مصالحہ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور نمک ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد ادرک پیسٹ ڈال کر پانی کا چھینٹا مار دیں اور دھیمی آنچ پر بھونیں مصالحہ تیار ہے۔ کڑاہی میں دو کپ تیل گرم کر یں اور سیخ پر چڑھے کباب کو اتار کر اس میں ڈالیں اور گولڈن ہونے تک براؤن کر لیں۔ اب ان کبابوں کو تیار کئے ہوئے مصالحے میں ڈال کر بھونیں اور 4کپ پانی ڈال کر شوربہ تیار کر لیں اور دھیمی آنچ پر 10-15منٹ تک پکائیں اس کے بعد چولہا بند کر دیں سرونگ ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے سے گارنش کر کے تافتان اور روٹی کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab