Lauki Ke Seekh Kabab Tips in Urdu - Lauki Ke Seekh Kabab Totkay - Tip No. 2180

Urdu Totkay Lauki Ke Seekh Kabab لوکی کے سیخ کباب (Tip No. 2180) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lauki Ke Seekh Kabab Recipe In Urdu

لوکی کے سیخ کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2180

اشیاء:
لمبی ہری لوکی ڈیڑھ کلو
چنے کی دال ایک پیالی
لال مرچ ثابت دس عدد
لونگ چار عدد
ڈبل روٹی سلائس چار عدد
سیاہ زیرہ ایک چمچ
سفید زیرہ ایک چمچ
دھنیا ثابت ایک چمچ
کالی مرچ چھ عدد ثابت
لہسن کے جوئے چھ عدد
ہری مرچ تین عددکتری ہوئی
تیل یا گھی حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا ایک گٹھی کترا ہوا
پیاز کترا ہوا دو عدد
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
انڈا ایک عدد
ترکیب:
سب سے پہلے لوکی کو چھیل کر باریک کدوکش کر لیں پھر اپنے ہی پانی میں بھاپ دے کر خشک کر لیں۔ چنے کی دال میں سوائے ہرے مصالحے اور پیاز کے باقی سارے مصالحے ڈال کر ہلکی آنچ میں پکنے کے لئے رکھ دیں۔ پانی اتنا ڈالیں کہ دال زیادہ نہ گل جائے بکھری بکھری رہے جب دال کا پانی خشک ہو جائے تو چاپر میں پیس لیں۔ بھاپ دی ہوئی لوکی کو چھلنی میں رکھ کر دبا دبا کر پانی خشک کر لیں پھر پسی ہوئی دال ملا کر انڈا اور سلائس کے چاروں کنارے کاٹ کر درمیان کا حصہ باریک چورا کر کے ملائیں۔ ہرا مصالحہ اور پیاز ملا کر گوندھ لیں آدھے گھنٹے بعد سیخوں پر کباب لگا کر چولہے پر سینک لیں برش کے ذریعے ہلکا سا تیل یا گھی لگا کر سیخ سے نکال کر گرم گرم پیش کریں ۔ گرم گرم پراٹھے اور کھٹی چٹنی ساتھ میں رکھیں۔

More From Cutlus Aue Kebab