Keemay Ki Kashtian Tips in Urdu - Keemay Ki Kashtian Totkay

قیمے کی کشتیاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Keemay Ki Kashtian Recipe In Urdu

اشیاء:
قیمہ ایک کلو
پیاز دو عدد
ادرک آدھا ٹکڑا
انڈے دو عدد
دال چنا ایک پاؤ
لہسن 10جوئے
سبز مرچ 8عدد
کالی مرچ، چمچ
سفید سوس کے لئے:
دودھ ایک کپ
مکھن ایک چمچ
سبز یاں (مٹر، گاجر، آلو) ایک کپ
ترکیب:
قیمے میں سارے مصالحے ڈال کر تھوڑے سے پانی کے ساتھ گلائیں اور باریک پیس لیں انڈا پھینٹ کر قیمہ میں ملا دیں اب قیمہ لے کر گول گول پیڑے بنائیں اور کشتی کی شکل بنا لیں کڑاہی میں گھی خوب گرم کریں اور قیمہ کی کشتیاں تل لیں۔ فرائی پین میں گھی ڈال کر میدہ بھونیں اور چینی اور حسب ضرورت نمک ملا دیں دودھ شامل کر کے اتار لیں اور سبز یاں ابال کر شامل کر دیں اب ہر کشتی میں یہ بھر دیں سلاد میں سجا کر پیش کر یں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید