Kele Ki Pudding Tips in Urdu - Kele Ki Pudding Totkay - Tip No. 3766

Urdu Totkay Kele Ki Pudding کیلے کی پڈنگ (Tip No. 3766) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fruit Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kele Ki Pudding Recipe In Urdu

کیلے کی پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3766

انڈوں کی سفیدی اور زردی الگ الگ کر لیں پہلے ایک ایک کر کے پھینٹیں
پھر ایسنس ملا کر دونوں کو اکٹھا پھینٹیں
دودھ کو پتیلے میں ڈال کر آگ پر رکھیں اور پکنے دیں
جب آدھا رہ جائے تو اس میں کیلے کے گودے کو ملیدہ بنا کر شامل کر دیں
انڈوں کا ملغوبہ بھی اسی میں ڈالیں اور خوب پھینٹیں
مہر چیز کو جتنا پھینٹیں گے اسی قدر لذت میں اضافہ ہوگا
اس سارے ملغوبے کو پڈنگ کے سانچے میں ڈالیں
دیگچے میں نصف کے قریب پانی ڈالیں اور سانچے کو یوں اس میں رکھیں کہ آدھا ڈوبارہے اسے چولہے پر چڑھا دیں
سانچے کو مضبوطی سے بند رکھیں اور دیگچے کو بھی وزن دار ڈھکنے سے ڈھکیں
آدھ گھنٹے تک مدہم آنچ پر پکنے دیں
پڈنگ تیار ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈی ہونے دیں
پھر کسی ڈش میں انڈیل لیں اورموسمی پھلوں کو کاٹ کر کناروں پر رکھ لیں

More From Fruit Dishes