Kerali Fish In Coconut Milk Tips in Urdu - Kerali Fish In Coconut Milk Totkay - Tip No. 2059

Urdu Totkay Kerali Fish In Coconut Milk کیرالہ فش ان کو کونٹ ملک (Tip No. 2059) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kerali Fish In Coconut Milk Recipe In Urdu

کیرالہ فش ان کو کونٹ ملک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2059

اشیاء:
مچھلی(بڑے ٹکڑے کر لیں) کلو
تیل چار کھانے کے چمچے
پیاز(سلائس کر لیں) چار عدد
لہسن(سلائس کر لیں) پانچ جوے
ادرک (سلائس کر لیں) ایک انچ کا ٹکڑا
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچ(چوپ کر لیں) پانچ عدد
آلو(چھیل کر کیوب میں کاٹ لیں) تین عدد
پتلا کو کونٹ ملک 3/4کپ
گاڑھا کو کونٹ ملک کپ
لال سرکہ تین چائے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا(چوپ کر لیں) حسب ضرورت (گارنش کے لیے)
ترکیب:
مچھلی کے ٹکڑوں پر نمک لگا کر کچھ دیر رکھیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں پیاز، ادرک، لہسن، ہری مرچ شامل کر یں۔ گولڈن براؤن ہو جائے تو آنچ ہلکی کر کے ہلدی ، آلو ، نمک شامل کر یں۔ اچھی طرح مکس کر کے کو کونٹ ملک شامل کر یں اور پکائیں۔ آلو تقریباََ دس منٹ تک۔ آخر میں گاڑھا کوکونٹ ملک اور سرکہ ڈالیں۔ ایک اُبال لے آئیں اور پین کو ڈھکے بغیر پکائیں۔ ڈش میں نکال کر اوپر ہرا دھنیا چھڑ کیں، اُبلے چاول یا روٹی کے ساتھ گرم سرو کر یں۔

More From Machli Ke Pakwan