Bombay Fish Curry Tips in Urdu - Bombay Fish Curry Totkay - Tip No. 7080

Urdu Totkay Bombay Fish Curry بمبئی فش کری (Tip No. 7080) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bombay Fish Curry Recipe In Urdu

بمبئی فش کری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7080

مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں۔
پھر ان پر نمک اور لیموں کا رس لگائیں اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ہلکا سا فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر اسی پین میں کوکنگ آئل میں رائی ڈال کر کڑکڑا لیں۔
پھر اس میں چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں اور اس میں ادرک لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں۔
اس میں لال مرچ،ہلدی،ٹماٹر کا پیسٹ اور نمک ڈال کر چار سے پانچ منٹ فرائی کریں پھر اس میں مچھلی کے قتلے ڈال دیں۔
ہلکے سے ملا کر اس پر آٹا چھڑک دیں پھر اس میں آدھی پیالی پانی شامل کر دیں۔
درمیانی آنچ پر گریوی گاڑھی ہونے تک پکا کر چولہے سے اُتار لیں۔
باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر اُبلے ہوئے گرم چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Machli Ke Pakwan