Machli Ka Roghan Josh Tips in Urdu - Machli Ka Roghan Josh Totkay - Tip No. 6317

Urdu Totkay Machli Ka Roghan Josh مچھلی کا روغن جوش (Tip No. 6317) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Ka Roghan Josh Recipe In Urdu

مچھلی کا روغن جوش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6317

دہی کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر پوٹلی بنا کر لٹکا دیں ،تاکہ اس کا سارا پانی نکل جائے۔
اچھی طرح خشک ہونے پر اس میں دودھ کا پاؤڈر ملا کر پھینٹ کر فریج میں رکھ دیں۔
مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر ان پر ہلکا سا میدہ چھڑ ک کر رکھ لیں،پھر ان کو کوکنگ آئل میں فرائی کرکے نکال لیں۔
اسی کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں ثابت گرم مصالحہ اور ثابت لال مرچیں ڈال کر سنہرا فرائی کرلیں۔
پھر اس میں ادر ک لہسن ،نمک ،لال مرچیں ،پسا ہوا سفید زیرہ اور سونف ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔
فرائی کی ہوئی مچھلی ڈال کر آدھی پیالی پانی شامل کردیں،آٹھ سے دس منٹ پکائیں۔
پھر اس میں خشک کی ہوئی دہی،پسے ہوئے بادام ،اورپسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔دو سے تین منٹ پکا کر چولہے سے اتارلیں۔

More From Machli Ke Pakwan