Khatta Meetha Gosht Tips in Urdu - Khatta Meetha Gosht Totkay - Tip No. 1045

Urdu Totkay Khatta Meetha Gosht کھٹا مٹیھا گوشت (Tip No. 1045) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khatta Meetha Gosht Recipe In Urdu

کھٹا مٹیھا گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1045

اشیاء:
گوشت ایک کلو
لیموں دو عدد
سرکہ ایک چمچہ
شہد دو چمچے
الائچی چار عدد
لونگ چار عدد
چاول کا آٹا دو چائے کے چمچے
گھی ایک چوتھائی پیالی
پیاز ایک عدد
لہسن دو جوے
ادرک ایک ٹکڑا
سیاہ زیرہ پسا ہوا ایک چمچہ
سوکھا دھنیا دو چمچے
کالی مرچ ایک چوتھائی چمچہ
نمک ڈیڑھ چمچہ
گوشت کی یخنی ڈیڑھ پیالی
گرم مسالہ پسا ہوا دو چمچے
روح کیوڑہ ایک چمچہ
ترکیب:
گوشت کو اچھی طرح صاف کر کے آدھ انچ کے ٹکڑے کاٹ کر رکھ لیں ۔ایک ددیگچی میں لیموں کا رس سرکہ اور شہد ہلکی آنچ پر پکائیں ۔چاول کا آٹا بھی ذرا سے پانی میں ملا کر ڈال دیں اور اس چاش کو اچھی طرح پکائیں تین منٹ بعد الائچی اور لونگ بھی ڈال دیں اور ایک طرف رکھ دیں ۔ دوسری دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز اور لہسن باریک کاٹ کر ہلکے بادامی رنگ پر تل لیں ۔ گوشت ڈال کر تقریباََ پانچ منٹ تک بھونیں ادرک باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔زیرہ ،سوکھا دھنیا، زعفران، کالی مرچ اور نمک پکنے دیں ۔ جب گوشت گل جائے تو چاش ڈال دیں ساتھ ہی گرم مسالا ڈال کر دس منٹ مزید پکائیں اور جب سالن گاڑھا ہو جائے تو روح کیوڑہ ڈال کر نوش فرمائیں۔

More From Gosht Aur Beef