Gola Kabab Karahi Tips in Urdu - Gola Kabab Karahi Totkay - Tip No. 7306

Urdu Totkay Gola Kabab Karahi گولہ کباب کڑاہی (Tip No. 7306) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gola Kabab Karahi Recipe In Urdu

گولہ کباب کڑاہی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7306

قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں،چار مغز اور کباب چینی کو باریک پیس لیں۔
دو کھانے کے چمچ دہی کو پھینٹ کر اس میں فرائی کی ہوئی پیاز،پپیتا،نمک،ایک چائے کا چمچ لال مرچ،گرم مصالحہ،ڈبل روٹی کے سلائس،انڈے،باریک چوپ کی ہوئی چھوٹی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
گولہ کباب کے شیپ کے کباب بنا کر کچھ دیر فریج میں رکھ دیں۔پھر پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ان کبابوں کو ہلکا سنہری فرائی کر لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں پھر اس میں زیرہ،ادرک لہسن،ہلدی اور لال مرچ ڈال کر بھونیں۔آخر میں پھینٹی ہوئی دہی اور موٹے کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
جب ٹماٹر گل جائیں اور پانی خشک ہونے پر آ جائے تو اس میں فرائی کئے ہوئے کباب اور بڑی ہری مرچیں ڈال کر اتنی دیر دم پر رکھیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر لیموں کے قتلوں سے سجائیں اور نان یا شیرمال کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pakistani Cuisine