Kheer Special Tips in Urdu - Kheer Special Totkay - Tip No. 2755

Urdu Totkay Kheer Special کھیر سپیشل (Tip No. 2755) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kheer Special Recipe In Urdu

کھیر سپیشل کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2755

اشیاء:
دودھ ایک لیٹر
ڈبل روٹی کے توس چھ عدد
سبز الائچی تین دانے
بادام کی گری 10عدد
پستہ 8دانے
انڈہ ایک عدد
چینی حسب پسند
کیوڑا کھانے والا ایک چمچہ
ترکیب:
انڈے کو کسی برتن کو میں اچھی طرح پھینٹ کر دودھ میں ملا لیجئے۔ ڈبل روٹی کے توس کا اوپر کا سخت چھلکا الگ کر لیجئے اور باقی توس کے ٹکڑے کر کے دودھ میں ڈال کر اچھی طرح ملا دیجئے اور پندرہ منٹ پڑا رہنے دیجئے۔ ایک دیگچی میں اس آمیزے کو ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچہ ہلاتے رہیے۔ جب دودھ ذرا گاڑھا ہو جائے تو الائچی، بادام کی گریاں اور پستہ ڈال دیجئے۔ جب کھیر گاڑی ہو جائے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ حسب پسند پلیٹ وغیرہ میں ڈال دیجئے۔ جب ٹھنڈی ہو جائے، تو اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ حسب پسند اوپر کھویا بھی لگایا جا سکتا ہے۔

More From Yummy Sweet Dish