Bhari Hui Mirchon Ka Saalan Tips in Urdu - Bhari Hui Mirchon Ka Saalan Totkay - Tip No. 6959

Urdu Totkay Bhari Hui Mirchon Ka Saalan بھری ہوئی مرچوں کا سالن (Tip No. 6959) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bhari Hui Mirchon Ka Saalan Recipe In Urdu

بھری ہوئی مرچوں کا سالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6959

مرچوں کو صاف دھو کر چیرا لگا لیں (چاہیں تو تیزی کم کرنے کے لئے بیج نکال لیں)۔
تیار چکن تکہ لے کر اس کی دس سے بارہ سلائس کرکے مرچوں کے اندر رکھ کر بند کر دیں۔
فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر مرچوں کو ہلکا سا فرائی کر لیں۔
پھر پین میں آدھی پیالی کوکنگ آئل میں میتھی دانہ،کلونجی،ایک چائے کا چمچ زیرہ،لال مرچیں اور کڑی پتے ڈال کر کڑکڑا لیں۔
اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں۔
پھر اس میں بھنے ہوئے پسے ہوئے مصالحے (دھنیا،زیرہ،خشخاش،تل اور ناریل) کو ادرک لہسن کے ساتھ فرائی کریں۔
فرائی کی ہوئی مرچیں ڈال کر ہلکا سا ملائیں اور آخر میں املی کا رس ڈال دیں،ہلکی آنچ پر اتنی دیر دم پر رکھیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
اس منفرد مرچوں کے سالن کو گرم گرم اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pakistani Sabzi