Sabziyon K Chapli Kabab Tips in Urdu - Sabziyon K Chapli Kabab Totkay - Tip No. 6503

Urdu Totkay Sabziyon K Chapli Kabab سبزیوں کے چپلی کباب (Tip No. 6503) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sabziyon K Chapli Kabab Recipe In Urdu

سبزیوں کے چپلی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6503

پالک کو صاف دھو کر باریک چوپ کرلیں ،ابلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ رکھ کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔
مٹر،گاجر اور سیم کی پھلی(باریک کٹی ہوئی)کو ہلکا سا ابال کر کچل لیں ۔آلوؤں کو بھی ابال کر کچل لیں ۔پیاز کو باریک کاٹ کر سنہری فرائی کرلیں، انڈوں کو ہلکا سا پھینٹ کر ایک منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔
تمام سبزیوں کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں نمک ،ادرک لہسن ،لال مرچ ،دھنیا زیرہ ،پسا ہوا انار دانہ ،فرائی کی ہوئی پیاز،انڈے اور مکئی کا آٹا ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
اس مکسچر کے کباب بنا کر کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں ،پھر اسے کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔

More From Pakistani Sabzi