Irani Koftay Tips in Urdu - Irani Koftay Totkay - Tip No. 2908

Urdu Totkay Irani Koftay ایرانی کوفتے (Tip No. 2908) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Irani Koftay Recipe In Urdu

ایرانی کوفتے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2908

اشیاء:
قیمہ آدھ کلو
انڈہ ایک عدد
گھی ایک پاؤ
سفید زیرہ(پسا ہوا) حسب پسند
کشمش آدھ چھٹانک
ہلدی حسب پسند
دھنیا حسب پسند
بادام آدھ چھٹانک
کیوڑہ چار ٹیبل اسپون
زعفران چند پتیاں
پستہ آدھ چھٹانک
پیاز آدھ پاؤ
نمک، سرخ مرچ حسب پسند
سبز الائچی پانچ عدد
گرم مصالحہ ایک ٹی اسپون
دہی ایک پاؤ
ترکیب:
پیالے میں قیمہ، نمک سرخ مرچ اور آدھ ٹی اسپون گرم مصالحہ ڈال کر ملائیں اور باریک پیس لیں۔ بادام اور پستے باریک کاٹ کر گھی میں معمولی سا تل لیں۔ ساتھ ہی کشمش بھی تل لیں۔ دو عدد پیاز باریک لچھے دار کاٹ کر گھی میں تل لیں۔ پھر نکال کر ہاتھ سے معمولی مسل لیں۔ قیمے کا حسب منشا آمیزہ ہتھیلی پر رکھ کر پھیلائیں ۔ درمیان میں تلی ہوئی کشمش ، بادام اور سینے بھر کر کوفتے بنا لیں۔ ایک پیالے میں انڈہ پھینٹ لیں۔ کوفتے انڈے میں ڈبو کر گرم گھی میں سنہری تل لیں۔ باقی پیاز باریک کاٹ کر گھی میں سنہری تل لیں۔ اور باریک پیس لیں۔ گھی میں سرخ مرچ، نمک، ہلدی، دھنیا سفید زیرہ ڈال کر بھونیں۔ ساتھ ہی باقی گرم مصالحہ ڈال دیں۔ دہی پھینٹ کر بھنے ہوئے مصالحے میں شامل کر لیں۔ معمولی سا پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر چند منٹ بھونیں۔ سالن تیار ہو جائے تو تلے ہوئے کوفتے ڈال دیں۔ سبز الائچی اور زعفران پیس کر کوفتوں میں ڈال دیں۔ ساتھ ہی کیوڑہ ڈال کر دم پر رکھ دیں لذیذ ایرانی کو فتے تیار ہیں۔

More From Gosht Aur Beef