Palak Gosht Tips in Urdu - Palak Gosht Totkay - Tip No. 3156

Urdu Totkay Palak Gosht پالک گوشت (Tip No. 3156) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Palak Gosht Recipe In Urdu

پالک گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3156

اشیاء:
مرغی کی گردن ایک کلو
کٹے ٹماٹر ڈیڑھ پیالی
نمک مرچ حسب ذائقہ
پالک کے پتے دو کلو
دہی ایک پاؤ
پسا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچے
کٹی پیاز تین عدد
ہلدی ڈیڑھ چائے کا چمچ
میتھی دو گڈی
ہرا دھنیا ایک گڈی
گھی ایک پیالی
ہری مرچ سات عدد
ترکیب:
1۔مرغی کی گردن دھو کر ایک چھلنی میں ڈال دیں تاکہ زائد پانی نکل جائے۔
2۔ایک دیگچی میں کٹی پیاز، ٹماٹر، نمک، مرچ، ہلدی اور گوشت ڈال کر چڑھا دیں، جب مصالحہ گھوٹ جائے اور گوشت گل جائے تو ہڈی سے گوشت الگ کر کے گھوٹ لیں اور گرم مصالحہ چھڑک دیں۔
3۔ مٹی کی ہانڈی لیں اور تمام تر پالک (صرف پتے استعمال کر یں ڈنٹھل نہیں )میتھی، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر چڑھا دیں، خوب گل جائے تو دہی بھی ملا دیں اور گوشت کا مصالحہ شامل کر کے خوب بھونیں، چاہیں تو چکن کی چند بوٹیاں ابال کر اس میں الگ سے ملا لیں اورمٹی کی ہانڈی میں اوپر سے مکھن ڈال کر سرو کر یں۔ سادے چاول یا نان کے ساتھ بہت مزیدار لگتی ہے۔ مٹن پالک بھی اسی ترکیب سے بنایا جا سکتا ہے مگر گوشت اگر چانپ کا ہو تو زیادہ بہتر ہے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht